کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، ووٹنگ کے دوران امیدوار انتقال کر گیا

لاہور(پی این آئی)ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کےمیں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کے دوران ایک امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل معطل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر7 کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے سلسلسے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ملک بھر سے 1500 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close