عسکری تاریخ میں پہلی بار، تین بھائیوں کی فوجی مشقیں آج سے شروع ہو رہی ہیں

لاہور (پی این آئی) عسکری تاریخ میں پہلی بار تین بھائیوں نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان اپنی تاریخ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں رواں ماہ کریں گے۔ اٰذر بائیجان میں نو روزہ عسکری مشقیںآج 12 ستمبر کو شروع ہو رہی ہیں اور انہیں ’تین بھائی-2021‘ کا نام دیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی ملکی وزارت دفاع نے گیارہ ستمبر کے روز بیان میں کہا کہ پاکستان،

ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقیں 12 ستمبر آج سے شروع ہو کر 20 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ان تینوں مسلم اکثریتی ممالک نے مل کر ایسی عسکری مشقوں کا منصوبہ بنایا ہے۔اس سے پہلے ترکی اور آذربائیجان کے دستے مل کربھی باکو میں ایسی مشقیں کر چکے ہیں، جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے لائیو فائر مشقیں تھیں۔آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے ان سہ ملکی فوجی مشقوں کا مقصد آپس میں عسکری تجربات کا تبادلہ اور سپیشل فورسز کی سطح پر پہلے سے موجود تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے اور ان مشقوں کو تین بھائی-2021‘ کا نام دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close