عبدالعلیم خان نے وزیرا عظم کو استعفیٰ پیش کردیا

لاہور(پی این آئی)صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم کووزارت سے مستعفی ہونے کیلئے استعفیٰ پیش کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چند روز قبل علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے علیم خان کو استعفیٰ واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ دن آپ انتظار کریں ، جب میں بتائوں گا تو آپ استعفیٰ دے دینا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے اب دوبارہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ وزیرا عظم کے جواب منتظر ہیں۔ جیسے ہی ان کو کوئی جواب ملے وہ فور ی طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست ہے اور میں اپنی ذاتی مصروفیت کے باعث وزارت کی ذمہ داری مزید نہیں سنبھال سکتا، اس لئے مستعفی ہونا چاہتاہوں۔ میں نے کئی سال سیاست میں وقت گزارا ہے اور اپنی باقی زندگی نجی کاموں کو دینا چاہتاہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close