سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خسرو بختیاراور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی

اسلام آباد(پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 16 ستمبر کو خسرو بختیار ، ہاشم جواں بخت کے خلاف درخواستوں کے

علاوہ چیئرمین نیب و ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ ایڈووکیٹ احسن عابد نے خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت اورچیئرمین نیب کے خلاف درخواستیںدائر کی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی دونوں بھائیوں کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close