افغان طالبان کو دنیا سے متعارف کرانے والے معتبر صحافی و تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے

پشاور (پی این آئی) سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے ایک اور سینئر و نامور صحافی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مقیم سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی جمعرات کی رات کو انتقال کر گئے۔

سینئر صحافی کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔رحیم اللہ یوسف زئی ملک میں ماہر افغان امور کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، اس کے علاوہ شمالی پاکستان کے امور سے متعلق بھی انہیں ماہر تصور کیا جاتا تھا۔رحیم اللہ یوسفزئی کو صحافی خدمات کے اعتراف میں 2004 میں تمغہ امتیار جبکہ سال 2009 میں ستارہ امتیار سے نوازا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق سینئر صحافی کافی عرصہ سے شدید علیل تھے اور جمعرت کے روز 67 برس کی عمر میں اس دنیا میں ان کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ رحیم یوسفزئی 1954 میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح 11 بجےان کےگائوںمیں ادا کی جائے گی۔ سینئر صحافی اور ماہر افغان امور کے انتقال پر ملک کی نامور و اعلیٰ شخصیات اور صحافتی برادری کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

close