راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جیبرنز نے ملاقات کر کے دوران افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی دلچسپی کے
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے جبکہ سی آئی اے کے سربراہ نے پاکستان کے افغانستان میں کردار اور انخلا کے اقدامات کو سراہا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ولیم جوزف برنس نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن سے متعلق تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں