کتنے فیصد پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے مطمئن ہیں؟ تازہ ترین گیلپ سروے میں ناقابل یقین انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ سروے میں70 فیصد عوام نے پی ٹی آئی حکومت کی مدت مکمل ہونے کی امکان ظاہر کردیا، سروے میں 69 فیصد افراد کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دیے، 48 فیصد نے کرپشن کیخلاف حکومت کو کامیاب، 40 فیصد نے ناکام قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ایک نیا عوامی سروے جاری کیا ہے جس میں حکومت کو ہر محاذ پر کامیاب دکھایا گیا ہے، سروے میں69 فیصد عوام نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، 58 فیصد خارجہ پالیسی اور 45 فیصد عوام معاشی محاذ پر حکومتی کوششوں سے مطمئن دکھائی دیے، معاشی محاذ پر صرف 44 فیصد نے حکومتی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دیا۔سروے میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق بھی عوامی رائے لی گئی جس میں 48 فیصد عوام وزیراعظم عمران خان کی 3 سال حکومتی کارکردگی سے خوش دکھائی دیے اور صرف 45 فیصد غیرمطمئن نظر آئے۔دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے آٹا، گھی، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1150 سے 1200 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔شہبازشریف کے دور یہی آٹا 600 کا تھیلا مل رہا تھا۔ گندم کا فی من ریٹ 22 سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 80 روپے اضافہ ہوا ہے، ایک کلو گھی نے ٹرپل سنچری بھی کراس کرلی ہے، چھ ماہ سے چینی مسلسل سنچری سکور سے زائد کررہی ہے، پہلے چینی میں جہانگیرترین کو نوازا گیا اب خسرو بختیار کو نوازا جارہا ہے، پہلے سنتے تھے غریب صرف مرغی گوشت کانہیں کھا سکتے تو دال روٹی کھالیں لیکن آج دال اور روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چنے کی دال 160روپے کلو اور روٹی پندرہ سے 20 روپے کی مل رہی ہے۔ سبزیوں کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ عمران خان اور عثمان بزدار کسی دن خود مارکیٹ میں سودا سلف لینے جائیں ان کو مہنگائی کا لگ پتہ جائے گا۔ پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صنعت عرصہ دراز سے غائب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close