وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دے دی، دو بڑے نام فائنل کر لیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ اور ا

یڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ظفر نصراللہ بھی کامران علی افضل سے سینئر ہیں جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضی اور سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم کامران علی افضل کے بیج میٹ ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے تبادلے کا فیصلہ کرتے راؤ سردار علی خان کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ راؤ سردار علی مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب ہیں،سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کامران علی کا تبادلہ کرتے انہیں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں متوقع طور پر 4 وزرا کےقلمدان تبدیل کیے جائینگے، صوبائی وزیر لیبر عنصرمجید کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے ، اسکے علاوہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کے قلمدان کی تبدیلی بھی متوقع ہے، صوبائی وزیر پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی وزارت کے قلمدان میں بھی تبدلی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close