اسلام آباد (پی این آئی )کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنےکی تیسری کوشش کامیاب ہوگئی ہے۔منگل کو بحری جہاز کو ساحل سے سمندر میں لے جانے کے آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدا میں بحری جہاز کو 600 ميٹر تک سمندر کے اندر کھينچ ليا گيا جس کے بعد دوپہر ساڑھے 12 بجے جہاز کو ساحل سے 1500 میٹر دور تک لے جایا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہاز نے 850 میٹر کی دوری پر کرین بردار بارج کو عبور کرلیا جس کے بعد جہاز سے کرین بردار بارج کے رسے کو ہٹا دیا گیا ہے۔جہاز کے دونوں انجن اسٹارٹ ہونے کے بعد صرف ٹگ بوٹس کے ذریعے جہاز کو کھینچا جانے لگا اور جہاز کو پورٹ کی جانب لے جانے کی کوشش جاری ہے۔جہاز کو گڈانی سے لائے نئے اور زیادہ مضبوط رسوں سے باندھا گیا تھا۔ اس آپریشن میں2 ٹگ بوٹ،کرین برادر بارج، ہیوی مشینری،پائلٹ اور اسپیڈ بوٹ نے حصہ لیا۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق سالویج کمپنی نے میرین مرکنٹائل ڈپارٹمنٹ کو نیا پلان جمع کرایا تھا اور اس وقت کے پی ٹی کے سابق ڈپٹی کنزرویٹر کیپٹن الطاف جہاز سے آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔دو ہفتے قبل کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنےمیں موسم بڑی رکاوٹ بن گیا تھا۔ ری فلوٹنگ آپریشن میں تیز ہواؤں اور بلند لہروں سے مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا۔20ناٹیکل مائل فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث مشکلات درپیش رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں