کسی بھی قوم کی حمایت کے بغیر فوج ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے جیسا کہ ہمسایہ ملک میں دیکھا، آرمی چیف کا شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب

راولپنڈی (پی این آئی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی فوج کی کامیابی کا انحصار عوامی حمایت پر ہوتا ہے ، پاک فوج اور قوم کا رشتہ دشمن کے خلاف ڈھال ہے ،کسی بھی قوم کی حمایت کے بغیر فوج ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے جیسا کہ ہمسایہ ملک میں دیکھا ۔جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو )میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قیام پاکستان سے

لے کر آج تک کا سفر قربانیوں کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے ،افواج پاکستان نے ہر آزمائش میں ثابت کیا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع جانتے ہیں اور ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو سلام ،پوری قوم آپ کی مقروض ہیں ،آپ کے پیاروں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ،آج کی تقریب کا مقصد ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حفاظت امن اور ترقی کے جاری سفر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،افواج پاکستان ظاہری اور پو شیدہ جنگ لڑنے کے لیے تیارہے،آج ہمارا شمار بہترین افواج میں ہوتا ہے ،ہم نے دفاعی قوت میں خود انحصاری حاصل کر کے ملک کے دفاع کو یقینی بنا یا گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close