راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تمام فریقین کی نمائندہ حکومت قائم کی جائے، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے، پاکستان ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم افغانستان کے درد کو محسوس کرتے ہیں، ہم ہمیشہ کی طرح اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ معاملات باہم افہام و
تفہیم کے ساتھ حل ہوجائیں گے اور افغانستان میں ایک مستحکم اور تمام فریقوں کی نمائندہ حکومت قائم کی جائے جو انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے ۔ ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا ’ہمیں توقع ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وہاں انسانی بحران پیدا نہیں ہونے دے گی، پاکستان اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں