پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کا معاملہ،حیران کن تفصیلات آ گئیں

لاہور (پی این آئی) تھانہ مصطفی آباد پولیس نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی مسرت جمشید چیمہ کے دوبچوں کو زہر دینے کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے مسرت جمشید چیمہ کے دونوں بچے 9 سالہ احل اور 8 سالہ عارش کے خون کے نمونے اور معدے کے نمونے تجزئے کے لئے فرانزک لیبارٹری کو ارسال کردئیے ہیں ،واضح رہے کہ تھانہ مصطفی باد پولیس نے معاون خصوصی مسرت جمشید چیمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ان کے ڈرائیور، باورچی اور ڈرائیور سمیت 6 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے ،پولیس کے مطابق بچوں کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ ملنے پر حقائق سامنے آئیں گے اور پتا چلے گا کہ بچوں کو زہر دیا گیا تھا کہ نہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کا ٹارگٹ وزیراعظم کی معاون خصوصی مسرت جمشید چیمہ تھی ،پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے 6 ملزمان میں سے تاحال کسی نے اعتراف جرم نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں