جہانگر ترین گروپ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بڑا دعویٰ

لاہور، اسلام آباد( پی این آئی )پیپلز پارٹی کی قیادت نے جہانگیر ترین گروپ کی شمولیت کرانے کے لئے مخدوم خاندان کو ٹاسک سونپ دیا ۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے گروپ کے اراکین کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے لئے کوششیں بھی شروع کر دی ہیں ۔پیپلز پارٹی کے بعض رہنمائوں کا دعویٰ ہے کہا جہانگیر ترین گروپ سے رابطے ہیں اور جلد سرپرائز دیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاولبھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی اور دونوں رہنمائوں نے پر الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close