افغانستان میں نئی حکومت کا قیام ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے۔سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ جنرل فیض حمید اور طالبان کے مابین پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال ہو گا

شہباز شریف اور حمزہ کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

لاہور(آئی این پی)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج نے ایف آئی اے سے استفسار کیا 2جولائی کے بعد تو ڈائری لکھی ہی نہیں، فائل خاموش ہے، جب دو دن میں چار لائنیں لکھیں تو انکوائری کیسے مکمل ہوگی، دو ماہ میں چار لائنیں لکھنے کے علاوہ ایف آئی اے نے کیا کیا۔حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں قید کے دوران ایف آئی اے مجھ سے تفتیش کرتے رہے، اب گرفتار کرنا چاہتے ہیں، پہلے گرفتار کیوں نہ کیا۔ جج نے لیگی رہنما کو ہدایت کی کہ آپ تفتیش جوائن کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں