پنجاب میں کورونا کی صورتحال بگڑ گئی تمام سرکاری و نجی اسکولز پھر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب میں کورونا کی صورتحال بگڑ گئی ،تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کےباعث کیاگیا۔ شہری ایس او پیز پر عمل کو ممکن یقینی بنائیں ۔ فیصلے کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں پر لاگو ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close