چین نے پہل کر دی، کابل میں قائم نئی حکومت کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

کابل (پی این آئی) افغانستان میں قائم ہونے الی نئی حکومت کے حوالے سے چین نے پہل کر دی ہے اور اعلان سامنے آیا ہے کہ چین افغانستان میں اپنا سفارتخانہ برقرار رکھے گا۔ اس حوالے سے کابل میں اقتدار میں آنے والے نئے گروہ کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ چین نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھنے اور افغانستان کے لیے اپنی انسانی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ ترجمان سہیل شاہین نے جمعے کے روز کو ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کےدوہا میں قائم سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالسلام حنفی نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ وو جیانگھاؤ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ فریقین نے ملک کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ٹویٹر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ’وہ کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھیں گے ، ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ چین اپنی انسانی امداد کو بھی جاری رکھے گا اور خاص طور پر کووڈ 19 کے علاج کے لیے۔چین کی جانب سے فوری طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اس سے پہلے 16 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کےترجمان ہوا چنینگ نے کہا تھا کہ چین افغان عوام کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی قسمت کا تعین کریں اور وہ چین افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور باہمی تعاون کے فروغ کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close