مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

مجھے تنگ نہ کیا گیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا، شیخ رشید

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ان کے لیے چیلنج سے بھری وزارت ہے ، ہر روز کوئی نہ کوئی واقع سامنے آرہا ہوتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ کو دیے گئے انٹریو میں انکا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت ریلوے میں جب کوئی حادثہ ہوتا تھا تو بدنامی ہوتی تھی باقی وہ نارمل وزارت ہے لیکن وزارت داخلہ چیلنج بھری وزارت ہے کیونکہ یہاں پر 18گھنٹے کرنا پڑتا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نالئی تعمیر ہوتے ہی سیاسی مقاصد مکمل ہو جائیں گے میں چاہتا ہو ں کہ نالہ لئی پر ایک اتھارٹی قائم کی جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی دو سال پڑے ہیں ارادہ یہی ہے کہ ریٹائر ہو جائو ں اگر کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا کیونکہ 2018میں نواز شریف نے کہا تھا کہ شیخ رشید قومی اسمبلی اگلی دفعہ نہیں ہو گا مجھے مجبوراً الیکشن لڑنا پڑا اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close