شیخ رشید نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا، سیاسی میدان میں آخری ہدف بھی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا ہے اور انہوں نے کہہ دیا ہے کہ اگر کسی نے انہیں تنگ نہیں کیا تو وہ اگلا الیکشن نہیں لڑیں گے۔سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے ساتھ انٹرویو میں شیخ رشیدنے کہ 2019 میں بھی ان کا الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں تھالیکن جب نواز شریف نے یہ کہا کہ شیخ رشیداگلی دفعہ اسمبلی میں نہیں ہوگا تو پھر مجھے مجبورا اللہ کی مدد سے

یہ الیکشن لڑنا پڑ گیا تا کہ نواز شریف کو جیت کر دکھایا جا سکے۔انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ اب راولپنڈی میں نالہ لئی کی تعمیر ان کا مسئلہ ہے وہ حل ہو جائے تو ان کے سیاسی مقاصد مکمل ہو جائیں۔ اس سے قبل انہوں نے ڈھوک دلال کالج ہسپتال اور ریلوے سٹیشن کالج مکمل کر لیے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں نالہ لئی پر ایک اتھارٹی بن جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close