غیر شادی شدہ جوڑوں کا پارک میں داخلہ بند کر دیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی)تفریحی پارکس میں خواتین کے ساتھ ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر بھارت کے ایک پارک کی انتظامیہ کی جانب سے غیر شادی شدہ جوڑوں کا پارک میں داخلہ بند کر دیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع پارک انتظامیہ کی جانب سے اخلاقیات کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے غیر شادی شدہ جوڑوں کے پارک میں داخلے کو بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے پارک کے باہر لگائے گئے بینر پر واضح الفاظ میں درج تھا کہ غیر شادی شدہ جوڑوں کا پارک میں داخلہ منع ہے۔بعد ازاں پارک میں لگائی گئی پابندی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، یہی نہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے بھارتی زونل کمشنر سکندرآباد نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ غیر شادی شدہ جوڑوں پر پابندی لگانے والے بینرز کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پارک کا ماحول پرسکون رکھنے کے لیے پولیس کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close