اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آبدیدہ ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی )صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کراچی کےمسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے این اے 249کی تقریب سے خطاب کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورآبدیدہ ہو گئے ، انکا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے شہر ہے لیکن اس کمائو شہر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا ،نوازشریف کی قیادت میںاللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے ،ایک جماعت کو نکال کر دیگرتمام جماعتوں کو ملا کر کراچی کی حالت سدھارنے کے لئے کام کریں گے ، اس جماعت نے تین سال میں ملک وقوم پر ظلم ڈھایا ،اربوں کھربوں کا سالانہ ٹیکس دینے والے شہر میں مسائل کی بھرمار ہے ،عوام ایک گیلن پانی کے لئے ترس رہے ہیں، ایک غریب مزدور ایک گیلن پانی لے تو اس کی دیہاڑی ختم ہوجائے گی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے این اے 249 کراچی کے عہدیداروں، کارکنان اور عمائدین علاقہ سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ، تقریر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کا شہر ہے، کماو شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے ،یہ قائد کا شہر ہے ، کماو شہر ہے، معاشی مرکز ہے، سفارتی مرکز بھی رہا ہے ،یہاں مہاجر، سندھی، پنجابی، تنولی، بلوچ، بنگالی، بلوچ ، پشتون دیگر اقوام اورعلاقوں کے لوگ یہاں رہائش پزیر ہیں ،کیا کمال شہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے،اس شہر کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میںاللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،یہ ایک کمال شہر ہے جس نے ہر قومیت، ہر رنگ ونسل اور زبان بولنے والے کو اپنی گود میں لے رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے کماو شہر ، سالانہ اربوں کھربوں روپے دینے والے شہر کا یہ حال ہے کہ ایک گیلن پانی میسر نہیں ،نوازشریف نے جس طرح کراچی اور سندھ کا امن لوٹایا تھا، بجلی کے اندھیرے ختم کئے تھے، اب کراچی کو سنواریں گے، مسائل سے پاک شہر بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے کراچی والوں کو بوری بند لاش، بھتوں اور پرچیوں سے نجات دلائی، امن واپس لائے،کراچی اور سندھ کا امن بحال کرنا نوازشریف کا بہت بڑا کارنامہ تھا ،ایک جماعت کو نکال کر دیگرتمام جماعتوں کو ملا کر کراچی کی حالت سدھارنے کے لئے کام کریں گے ،ایک جماعت نے تین سال میں ملک وقوم پر ظلم ڈھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے الیکشن میں میرا اور اس انتخاب میں مفتاح اسماعیل کا آپ نے جس طرح ساتھ دیا، آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے کامیاب کرانے کے لئے جس طرح دن رات آپ نے کام کیا، ایسا تحفہ دیا ہے جس پر زندگی بھر آپ کا شکرگزار رہوں گا ،آپ نے مجھے ووٹ دئیے لیکن کامیاب نہ ہوسکا، اس کے محرکات آپ سب جانتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بارشوں کے دوران جب میں آیا تو یہاں سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی تباہی پر بے حد دکھ ہوا ،پانی کا مسئلہ جوں کا توں ہے، علاج اور تعلیم کے مسائل دیکھ کر بے حد افسوس ہے ،اس شہر کا حق اسے دیا جائے، اس شہر کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہورہا ہے ۔ انہںنے کہاکہ اربوں کھربوں کا سالانہ ٹیکس دینے والے شہر میں مسائل کی بھرمار ہے ،عوام ایک گیلن پانی کے لئے ترس رہے ہیں، ایک غریب مزدور ایک گیلن پانی لے تو اس کی دیہاڑی ختم ہوجائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی سندھ کی حکومت کو اور ہمت دے، دعا ہے کہ وہ اور بھی اچھا کام کریں۔انہوںنے کہاکہ ایک جماعت کی بات نہیں کررہا جس نے تین سال میں ملک وقوم کو بدترین دکھ دئیے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ باقی تمام جماعتوں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل کے حل کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف نے زور دے کر مجھے کراچی اور اس حلقے سے انتخاب لڑنے پر آمادہ کیا تھا ،۔یہ پاکستان کا گیٹ وے ہے، یہ ہماری بندرگاہ ہے،یہ معاشی مرکز ہے ، اس شہر کی قسمت بدلے گی، یہ میرا ایمان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ۔ انہوںنے کہاکہ تین سال ضائع کردئیے گئے، رب نے موقع دیا تو آپ کے بچے اچھے سکول میں پڑھیں گے، دوائی علاج تعلیم مفت ہو گی ،ہم ان شاء اللہ اپنا آخری سانس اور خون کا قطرہ کراچی شہر کو دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کی این اے 249 کے اپنے حلقے میں دو مختلف تقاریب میں شرکت، عہدیداروں اور کارکنان کے مسائل سنے ۔تقریب میں پارٹی کے سندھ کے صدر شاہ محمدشاہ، سابق گورنر محمد زبیر ، سندھ اور کراچی کے مختلف ونگز کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close