اسلام آباد (پی این آئی )راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ بارش کا پانی ٹیپو روڈ، مسلم کالونی، صادق آباد، لیاقت باغ اور کمیٹی چوک سے ملحقہ علاقوں میں جمع ہوگیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شہر میں ہونیوالی موسلادھار بارش کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ وارڈز میں پانی داخل ہونے سے مریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 6 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 4 فٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے واسا کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں موجود ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی عملہ موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں