واشنگٹن(پی این آئی)رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہاہے کہ افغانستان مسئلے کے کسی بھی دیرپا حل میں پاکستان کو شامل کرنا ضروری ہے،ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے اور ایک طالبان کا پاکستانی گروہ ہے جو پاکستانی حکومت اور پاکستانی فوج کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔ یہ بہت پیچیدہ خطہ ہے اور یہ پرخطر وقت ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے گذشتہ شب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انھوں نے امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اسد مجید خان سے افغانستان کے موضوع پر بات چیت کی۔لنڈسے گراہم نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے افغانستان سے امریکی شہریوں، اتحادیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کو نکالنے میں بہت مدد کی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے کسی بھی دیرپا حل میں پاکستان کو شامل کرنا ضروری ہے۔ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے اور ایک طالبان کا پاکستانی گروہ ہے جو پاکستانی حکومت اور پاکستانی فوج کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔ یہ بہت پیچیدہ خطہ ہے اور یہ پرخطر وقت ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں