20 ہزار افغان مہاجرین کی آمد، لاہور کا پرانا ائیرپورٹ فعال شہر کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو کمرے خالی رکھنے کی ہدایت

لاہور (پی این آئی) افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لیے لاہور کا پرانا ائیرپورٹ فعال کردیا گیا ، انتظامیہ نے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کمرے بک کرانے کیلئے ہنگامی انتظامات شروع کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکیوں کی تعداد ممکنہ طور پر بڑھنے کے باعث لاہور میں بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، جن کے تحت لاہور کے پرانے ایئرپورٹ کو ایک بار پھر فعال کردیا گیا ہے جس کا رن وے افغانستان سے آنے والی پروازوں کے ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے پرانے ائیرپورٹ کے لاؤنج کو فنکشنل کیا جا چکا ہے جب کہ امیگریشن اور کسٹم کاؤنٹر بھی نصب کردیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے انتظامات کے لیے شہر کے درمیانے درجے کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں کمرے خالی رکھیں ، جس کے بارے میں انہیں 24 گھنٹے پہلے آگاہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close