افغانستان سے ہزاروں غیر ملکیوں کی آمد ، اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی ) افغانستان سے ہزاروں غیر ملکیوں کی آج سے پاکستان آمد شروع ہوگی، اسلام آباد کے تمام ہوٹل اکیس روز کیلئے بند ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھال لیا۔ راولپنڈی کے بیشتر ہوٹلز کا کنٹرول بھی انتظامیہ کے پاس ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں تیزی کے باعث آج سے بہت زیادہ تعداد میں غیرملکی پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گے جن کے قیام کا بندوبست ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں وفاقی دارلحکومت کے تمام اور راولپنڈی کے بیشتر ہوٹلز 21 روز کے لئے عام افراد کے لئے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام بند ہوٹلز کے رومز ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہوں گے۔ دو ہزار سے زائد افراد کراچی میں بھی ٹرانزٹ قیام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close