کابل میں بم حملے، 20 سالوں میں امریکہ کا بدترین جانی نقصان

کابل (پی این آئی) گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائرپورٹ پر ہونے والےبم دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت 2011 کے بعد افغانستان میں امریکہ کا ایک دن میں ہونے والا بدترین نقصان ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ داعش کی افغانستان شاخ کے دو خودکش حملہ آوروں نے ایئرپورٹ کے ایک اہم دروازے اور ایک قریبی ہوٹل میں دھماکے کیے جن میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہو گئےہیں۔افغانستان میں 201 سے لے کر 2021 تک کی دو دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ میں اب تک 1909 امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ اس جنگ میں امریکہ کا سب سے زیادہ نقصان 6 اگست 2011 کو ہوا تھا جب طالبان جنگجوؤں نے کابل کے جنوب مغربی صوبے وردک میں رات کے وقت بڑے ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی تھی۔اس حادثے میں 22 نیوی سیلز سپیشل آپریشنز کے فوجیوں سمیت30 امریکی امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں آٹھ افغانی اور امریکی فوج کا ایک کتا بھی مارا گیا تھا۔اس سے پہلے 28 جون 2005 کو بھی ایک دن میں ہونے والے بڑے نقصان کے حوالے سے نمایاں تھا جب افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے پہاڑوں میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا اور اس حملے میں تین نیوی کمانڈوز مارے گئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close