ا سلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف کی جانب سے رمیز راجا کو فون کر کے ان کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے عہدے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور ان کی جگہ یہ عہدہ رمیز راجا کو دیا جائے گا۔ان قیاس آرائیوں میں اس وقت تیزی آگئی جب 23 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی اور رمیز راجا سے ملاقات کی۔ رمیز راجا نے بطور چیئرمین پی سی تقرر کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئےمیڈیا کو بتایا کہ انہیں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے جلد رمیز راجا کی گورننگ بورڈ میں تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائےگا اور کچھ روز بعد پی سی بی میں الیکشنز ہوں گے جس میں انہیں باضابطہ طور پر چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ احسان مانی کے عہدے کی 3 سالہ مدت گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں