کابل میں یوکرینی طیارہ کا اغواء، معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)یوکرین وزارت خارجہ کی جانب سے کابل میں ہائی جیک ہونے والے طیارے کی تردید کر دی ہے ۔یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بروز منگل کو انٹر فیکس یوکرین کو بتایا گیا ہے کہ طیارے کو کابل سمیت کہیں بھی ہائی جیک نہیں کیا گیا ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جو یوکرینی طیارے کابل سے لوگوں کے انخلاء کے لیے استعمال ہوئے تھے وہ واپس ملک پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں یوکرین کا افغانستان سے اپنے باشندوں کو نکالنے کیلئے بھیجا جانے والا طیارہ کابل ائیرپورٹ سے ہائی جیک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے اپنے باشندوں کو واپس لانے کیلئے طیارہ بھیجا تھا مگر اتوار کی صبح مسلح ہائی جیکر جہاز میں گھس گئے۔یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق آج منگل کے روز یہ جہاز نامعلوم افراد کے گروہ کو لے کر اڑان بھر گیا ۔جہاز میں یوکرینی باشندوں کی بجائے دیگر افراد موجود ہیں ۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے جہاز کو مبینہ طور پر ایران لے جایا گیا ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ اب کس حالت میں ہے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close