طالبان نے پی آئی اے کی 3 پروازیں روک دیں

اسلام آباد (پی این آئی )طالبان نے پی آئی اے کی 3 پروازیں روک دیں۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل سے افغان باشندوں کو نکالنے کی یورپی یونین کی درخواست مستر د کر دی ہے اس حوالے سے پی آئی اے کی تین پروازوں کو ان مسافروں کو لے جانے سے روک دیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کا افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن پیر کو منسوخ ہوگیا، کابل کے لیے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تین پروازیں روانہ کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آپریشن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پرعارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پی آئی اے حکام سے جن مسافروں کے فضائی سفر کے لیے درخواست کی ہے وہ تمام کے تمام افغان شہری ہیں۔قبل ازیںپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی افغانستان کے دارالحکومت کابل کیلئے اتوار کو فلائٹس آپریٹ نہیں ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اتوار کو کابل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے ضروری سہولیات موجود نہیں ہیں۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ انتظامات نہ ہونے پر کابل کیلئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close