رسول اللہﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے جائیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی )رسول اللہﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے جائیں، وزیراعظم عمران خان ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد کو صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جلد مکمل کیا جائے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھٹی تا بارہویں جماعت کے لیے نصاب کو اس سال کے آخر تک حتمی شکل دی جائے۔عمران خان نے کہا کہ تاریخ اسلام کے ساتھ رسول اللہﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے جائیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکساں قومی نصاب تعلیم پر اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے وزارت تعلیم کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے کہا چھٹی تا بارہویں جماعت کے لیے نصاب کو اس سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے، تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے، تاریخ اسلام کے ساتھ ساتھ بچوں کو رسول اللہ ﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بھی پڑھائے اور سمجھائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close