آزاد جموں کشمیر کونسل کی 4 نشستوں کے نتائج کا اعلان پی ٹی آئی 3سیٹوں پر کامیاب ، چوتھی سیٹ کس نے جیتی؟جانئے

مظفر آباد (پی این آئی)آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر گنتی مکمل ہوجانے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا، پی ٹی آئی نے 3 جیت لیں۔پولنگ کا وقت ختم ہوجانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔پولنگ کے نتائج کے مطابق آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار نشستوں میں سے 3 نشستوں پر پی ٹی آئی اور ایک پی پی پی نے حاصل کی ہے۔آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر خواجہ طارق سعید 15، رزاق خان 12 ، شجاع خورشید میر 11 اور محمد یونس میر 11 ووٹ لے کر کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ پیر کو ہو گی

مظفرآباد (آئی ا ین پی) آزاد جموںوکشمیر کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ مورخہ 23-08-2021بوقت:00 10بجے صبح تا:00 02بجے دن آزاد جموں وکشمیر اسمبلی بلاک نمبر12 سول سیکر ٹریٹ میں ہو گی۔سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن؍ریٹرنگ آفیسر نے ممبران کشمیر کونسل کے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔جس کے مطابق چوہدری پرویز اشرف،شجاع خورشید راٹھو،خواجہ طارق سعید، سردارعبدالرزاق خان،محمد اصغر قریشی ،محمد یونس میر، شامل ہیں۔ بعد ازاں پولنگ کے اہتمام پر گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close