امریکی صدر جو بائیڈن کا فون آ گیا، افغانستان سے امریکی سفارتکاروں، اور افغان باشندوں کو نکالنے میں مدد پر شکریہ ادا کیا

ابو ظہبی (پی این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو ٹیلیفون کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی سفارتکاروں، شہریوں اور دیگر اتحادی ممالک کے شہریوں اور ان ممالک کا ویزا رکھنے والے افغان باشندوں کو نکالنے میں سپورٹ اور سہولت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امارات نے امریکی شہریوں، سفارتخانوں کے ملازمین اور دیگر غیر ملکیوں جو کابل سے بحفاظت نکل کر تیسرے ملک جانا چاہتے تھے کو بحفاظت وہاں سے نکالنے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جو کاوش کی وہ انتہائی ستائش کے قابل ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا یہ کردار امریکہ کے ساتھ اس کی مضبوط اور لازوال شراکت داری کا اظہار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close