بارودی سرنگ میں دھماکہ، کیپٹن کاشف شہید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم کے انتہائی اہم رکن نے استعفیٰ دے دیا

وزیرِ اعظم عمران خان کی اقتصادی ٹیم کے انتہائی اہم ممبر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے استعفیٰ دے دیا۔ اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود مستعفی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کے استعفے کی وجہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے اختلافات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اور اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کو شکوہ ہے کہ ان کی سفارشات نظر انداز کی جا رہی ہیں، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود استعفے کی منظوری تک کام کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں