سکول تاحکم ثانی بند، صوبائی حکومت نے اہم اعلان کر دیا‎

کراچی (پی این آئی)کورونا کی چوتھی لہر کے باعث حکومت سندھ نے صوبے میں سکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیمی ادارے 23 اگست کے بجائے 30 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد جامعات بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسندھ حکومت کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close