سرکاری و نجی تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند کر دیئے گئے، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (پی این آئی) محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔تفصیلا ت کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کے اعلان کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہےاورمحکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔اس سےپہلے 20اگست کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رکھنے کا بھی کہہ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close