خاتون ٹک ٹاکر سے بدسلوکی،ایک ملزم منظر عام پر آگیا، ضمانت قبل از گرفتاری منظور

لاہور (پی این آئی)  لاہور میں گریٹر اقبال پارک خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے ایک ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی جس پر عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔ہفتے کے روز کو سیشن جج محمد سلیم کی عدالت میں ملزم شہروز سعید نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ملزم کے وکیل عامر خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شہروز سعید پیش ہونا چاہتا ہے تاہم انہیں خدشہ ہے کہ ان کے موکل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔جس پر عدالت نے پولیس کو تین ستمبر تک ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے پولیس سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔جمعے کو پولیس نے خاتون کو ہراس کیے جانے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ تھانہ راوی روڈ کے انچارج انویسٹیگیشن منیر حسین کے مطابق تین ملزمان شاہ زیب، عکاس اور خزیفہ کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے چار ساتھی ہارون، وہاب، بلال اور احمد بنوں کوہاٹ بھاگ گئے ہیں۔ پولیس ٹیم نے جمعہ کی صبح چھاپہ مار کر 18 سالہ خزیفہ کو حراست میں لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close