اسلام آباد(پی این آئی )امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں،ہوش میں آنے کے بعدتہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا۔پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پُراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں۔نجی ٹی وی ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک اسپتال لے پہنچا تاہم فوری طور پر بے ہوشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی وجوہات کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں، خاتون کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔تاہم امریکی نژاد سنتھیا رچی کا ہوش میں آنے کے بعد کہنا ہے کہ دو بھارتی شہریوں نے انہیں نشہ آور چیز دی تھی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد فلم ساز اور بلاگر سنتھیا رچی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی نے بتایا دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں