کویت جانے والوں کے لیے بڑی خبر، کویت نے پاکستان اور بھارت کے لیے کمرشل پروازیں بحال کر دیں

کویت (پی این آئی) کویت نے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کے لیے کمرشل پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق کویت کی کابینہ نے اجلاس میں پاکستان وانڈیا سمیت بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور مصر کے لیے کمرشل پروازوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئٹر پرجاری کیے جانے والے پیغام میں حکومت نے کہا ہے کہ مذکورہ ممالک سے پروازوں کی بحالی کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔۔۔۔۔

افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلا ف سیریز کے لیے پریکٹس شروع کر دی

کابل (پی این آئی) افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز سے قبل کابل سٹیڈیم میں ٹریننگ اور پریکٹس شروع کر دی ہے۔ کابل پر نئے لوگوں کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ پہلی سیریز ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ حامد شنواری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔اس سے پہلے سہیل شاہین نے بتایا تھا کہ انہی کے لوگ افغانستان میں کرکٹ کو لے کر آئے تھے اور اب بھی ان کے ملک میں کرکٹ جاری رہے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close