میں واپس آئوں گا، اشرف غنی منظر عام پر آگئے، اپنے ساتھ صرف کیا چیز لے کر آیا ہوں؟ سابق افغان صدر نے بڑا دعویٰ کر دیا

ابو ظہبی (پی این آئی) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی منظر عام پر آگئے۔فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اشرف غنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت سٹوڈنٹس کابل میں داخل ہوئے تو اس وقت محل کے گارڈز نے بتایا کہ دارالحکومت میں ان کے خلاف بغاوت ہوچکی ہے۔اشرف غنی کے مطابق وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی وجہ سے کابل میں خون بہے، اس لیے وہ کابل چھوڑ کر چلے آئے۔ وہ اپنے ساتھ چند کتابیں، اپنی پگڑی اور جوتے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح افغانستان سے نکلے ہیں جس طرح 20 سال قبل ملا عمر نکلے تھے۔ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔اشرف غنی نے سابق صدر حامد کرزئی اور مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کی قیام امن کی کوششوں کو بھی سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close