چین نے طالبان حکومت کے حوالے سے اہم اعلان کر کے امریکہ اور یورپ کو پریشان کر دیا

بیجنگ (پی این آئی) طالبان کی طرف سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے اعلان کے بعد چین نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کےترجمان ہوا چنینگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین افغان عوام کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی قسمت کا تعین کریں اور وہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور باہمی تعاون کے فروغ کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ طالبان نے بارہا چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی امید ظاہر کی ہے اور یہ کہ وہ افغانستان کی تعمیرِنو اور ترقی میں چین کی شرکت کے منتظر ہیں۔گزشتہ ماہ طالبان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے چین کے وزیر خارجہ یی اِن تیاجن سے ملاقات کر کے انہیں یقین دلایا تھا کہ افغانستان شدت پسندوں کا گڑھ نہیں بنے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close