”سابق صدراشرف غنی عوام کوبرے حال میں چھوڑ کرچلے گئے، اللہ تعالی اشرف غنی کامحاسبہ کریگا” سربراہ افغان مصالحتی کونسل عبداللہ عبداللہ

کابل (پی این آئی) سربراہ افغان مصالحتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ”سابق صدراشرف غنی عوام کوبرے حال میں چھوڑکرچلے گئے، اللہ تعالی اشرف غنی کامحاسبہ کریگا”سوشل میڈیا پر پشتو زبان میںان کا یہ ویڈیو پیغام تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، دوسری جانب افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کا وفد کے ہمراہ طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہونے کا امکان ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کے لیے کچھ وقت دیں۔افغان وفد طالبان سے اقتدار کی منتقلی پر بات چیت کریگا، مذاکرات میں امریکی حکام بھی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close