افغان صدر اشرف غنی ہمسایہ ملک فرار

کابل(پی این آئی)افغان میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کابل سے روانہ ہو گئے ہیں۔سنیچر کو افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔قبل ازیں اتوار کی سہ پہر کو صدر اشرف غنی نے افغان فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ دارالحکومت کابل کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔صدر اشرف غنی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم بہترین انداز میں اسے سرانجام دیں گے۔جو بھی انتشار یا لوٹ مار کرنے کا سوچے گا، اس سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔‘ دوسری جانب افغان صدر کے دفتر سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اشرف غنی کی موومنٹ کا کچھ نہیں بتا سکتے۔‘پاکستانی میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے سینیئر عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اشرف غنی تاجکستان روانہ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close