پاکستان سے محبت ، 3دوستوں نے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن سے قومی پرچم بنا کربھارت کا ریکارڈتوڑدیا

خالق نگر(پی این آئی)ہے جذبہ جنوں توہمت نہ ہار،پاکستان سے محبت میں شہزادہ گائوں کے تین نوجوان دوستوں نے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن سے قومی پرچم بنا کربھارت کا ریکارڈتوڑدیا،تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا جھنڈابنانے کا ریکارڈاس وقت تک ہمسایہ ملک بھارت کے پاس تھا جس نے 84ہزارچارسوبوتلوں کے ڈھکنوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی جھنڈا بنایا تھا،لاہورکے نواحی علاقے کاہنہ کے گائوں شہزادہ کے تین نوجوان دوستوں ابوزرعابد،مشرف پرویز،رضا وحید نے ایک سال کی طویل محنت وجدوجہدکے بعدبالآخردولاکھ بوتلوں کے ڈھکنوں سے پاکستان کا قومی پرچم بنا کر ورلڈریکارڈقائم کردیا،اور اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ریکارڈبھی اپنے پائوں تلے روندڈالا،سینئرصحافی غلام مصطفی بھٹی سے گفتگوکرتے ہوئے قومی پرچم بنانے والے ابوزرعابد،مشرف پرویز،رضا وحیدنے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے بوتلوں کے ڈھکن جمع کررہے ہیں جب سے بھارت نے اپنا جھنڈا بناکرریکارڈقائم کیا ہے ہمیں سکون نہیں مل رہا تھا اور دن رات یہ سوچتے تھے کہ اللہ کی مددسے ہم بھی اپنے پیارے پاکستان کا قومی پرچم بنا کر بھارت کا ریکارڈپائوں تلے روندیں گے،انہوں نے کہا کہ دن رات کی انتھک محنت اور دوستوں کے خصوصی تعاون سے دولاکھ بوتلوں کے ڈھکن جمع کئے اور قومی پرچم بنانا شروع کردیا ،انہوں نے کہا کہ دولاکھ ڈھکن سے قومی پرچم بنا کر ہم نے ورلڈریکارڈقائم کردیا ہے،جس پر ہم بہت خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے پیارے وطن سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں ہماری جان بھی وطن پرقربان ہے ہم نے یہ ریکارڈصرف اپنے وطن کی محبت میں بنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں