اسلام آباد (پی این آئی ) تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں نومنتخب رکن احسن سلیم بریار کی حلف کی تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھیں تاہم انہیں اسمبلی میں نہیں جانے دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا ہے ، میں اب نہ معاون ہوں نہ ممبر اسمبلی ، داخلے کی اجازت دینا سپیکر اسمبلی کا استحقاق ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں