سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دے دی، پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا گیا ‎

اسلام آباد(پی این آئی )سعودی عرب نے ان غیر ملکیوں کو بھی عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہیں۔فیصلے کا اطلاق9 اگست2021 سے ہوگا۔ زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور گنجائش کو 60 ہزار مہینہ سے 20 لاکھ تک بڑھایا جائے عازمین کو اپنی عمرہ درخواست کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لگانا ہوگا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔جن ممالک کے افراد کا سعودی عرب میں داخلہ منع ہے، وہاں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے زائرین کو بھی ویکسین کی خوارکیں مکمل کرنے کے باوجود سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ میں وقت گزارنا ہوگا۔سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینز ہیں جن میں فائزر، آیسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔گذشتہ برس اکتوبر میں اندورنِ ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو عمرے کی اجازت دی گئی تھی۔کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد رواں برس بھی صرف سعودی عرب سے تعلق رکھے والے افراد کو محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی گئی تھی۔کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں