اسلام آباد(آئی این پی) پولیس نے بنی گالہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرنے والے چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب عمران خان چوک پر فائرنگ کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نشے میں دھت 4 کار سوار افراد نے فائرنگ کی جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ گرفتار کیے گئے افراد میں جہانزیب نثار،عبدالمعیز،مصطفی حسین اور حسنین شامل ہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں