اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی چینل کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سوار 4 لڑکوں نے عمرانخان چوک پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کرنیوالے اوباش نوجوان نشے میں تھے، پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق جب انہیں گرفتار کیا گیا تب وہ نشے کی حالت میں تھے اور سفید رنگ کی کورولا گاڑی میں سوار تھے جنہوںنے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی۔واقعے کے بعد وزیراعظم عمرانخان کی بنی گالہ سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں، گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک شادی میں شرکت پر بھی سیکیورٹی پر سوالات اٹھے جب ایک شخص نے وزیراعلیٰ کے جانے کے بعد پی ٹی آئی ایم پی اے اسد کھوکھر کے بھائی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ وہ شخص وزیراعلیٰ کی آمد پر ہی اسلحہ سمیت وہاںموجود تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں