قطر سے آکر امریکی طیاروں کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

اسلام آباد(پی این آئی)قطر سے آکر امریکا کے بی 52 جنگی طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پربمباری کی۔روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے ہلمند، ہرات اور قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے طالبان پر حملوں کے لیے بی 52 طیارے افغانستان بھیجنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور ایرانی سرحد کے قریب واقع زرنج شہر میں طالبان کا امریکی گاڑیوں پر گشت جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے قبضے میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 2ہوگئی ہے جبکہ ہرات اور لشکرگاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close