کراچی میں افسوسناک واقعہ معروف خاتون سیاسی رہنما قتل

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کی سابق خاتون عہدیدار کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں 50 سالہ فاطمہ بروہی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی۔حکام کے مطابق مقتولہ پیپلز پارٹی کی سابقہ عہدیدار تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی

دفعہ 144 نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

پشاور(آ ئی این پی ) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر میں یکم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، رینٹ اے کار کے کاروبار اور پمپس کے علاوہ پٹرول کی خریت و فروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close