سابق وفاقی وزیرِ قانون انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر فیصل آباد میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔سابق وفاقی وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، مرحوم کا تعلق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے تھا۔چوہدری وصی ظفر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی کابینہ میں وفاقی وزیرِ قانون رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close