عون چوہدری کے بعد فردوس عاشق اعوان سے بھی استعفیٰ لیے جانے کا امکان‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چودھری نے استعفیٰ دے دیامعاون خصوصی نے عون چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق عون چودھری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلب کیا تھا۔ عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوا ن کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو اضافی چارج ملنے کا امکان ہے ۔

آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے منصوبوں پر شروع کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی ،نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی حافظ حامد رضا بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ملک بھر کی طرح وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے، کشمیر میں کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے رقم کی تقسیم کا عمل تیز کیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی کشمیری نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر عثمان ڈار نے کہا کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، وفاقی حکومت سرپرستی کرے، س، وفاقی حکومت مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، کامیاب جوان اور کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے آزاد کشمیر کی محرومیاں دور کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تعاون کی یقین دہانی پر سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار سے اظہار تشکر کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بھی مکمل تعاون اور حمایت کے عزم کا اعادہ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close